بنگلور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی سکیورٹی اور کرکٹ کے حوالہ سے منظم ناکہ بندی کے مقابل بھارتی کرکٹ سکیورٹی کا پول کھل گیا،ٹیسٹ میچ کے دوران گرائونڈ میں پولیس اور سکیورٹی افسران کی دوڑیں،غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے نہ روک سکے۔ویرات کوہلی درمیان میں آگئے،تب جان بچی۔
ایک جانب پاکستان میں آسٹریلیا ٹیم ہے،کراچی ٹیسٹ جاری ہے۔میدان میں کسی تماشائی یا غیر متعلقہ فرد کے داخلہ کا امکان ہی نہیں،جب کہ گرائونڈ سے باہر تو تصور نہیں۔
ادھر بھارت میں معاملہ الٹا نکلا۔بنگلور میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرےروز بڑا واقعہ پیش آگیا،جب 3 تماشائی سکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں پہنچ گئے،پھر کیا تھا،پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،وہ ان فینز کو ویرات کوہلی تک پہنچنے سے نہ روک سکے۔
قریب جاکر پولیس نے کارروائی کی کوشش کی تو کوہلی نے منع کردیا۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے ان کی فرمائش پر متعدد سیلفیز بھی بننے دیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ،سکیورٹی معاملات ودیگر حوالوں سے یہ بڑا سکیورٹی فیلیر تھا،اسے نظر انداز کرنا نہایت ہی مشکل ہوگا۔
ادھر 2 روز میں چوتھی اننگ شروع،کوہلی سالوں بعد مزید نیچے
بھارت 2 دن ہی میں فتح کے قریب ہے۔میچ کی سٹوری کے لئے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔