| | | | |

ادھر 2 روز میں چوتھی اننگ شروع،کوہلی سالوں بعد مزید نیچے

 

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

ادھر پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے 2 روز میں ایک اننگ مکمل نہیں ہوئی۔دوسری طرف بھی ایشیا کا ملک بھارت ہے ۔وہ خود میزبان ہے ۔مرضی کی پچ ہے۔جیت کے قریب ہے۔2 روز میں 3 اننگز مکمل ۔چوتھی اننگ بلکہ آخری اننگ شروع ہے۔

بھارت جیت کی جانب مارچ کررہا ہے۔سری لنکا مسلسل دوسری ناکامی کے گرداب میں ہے۔

بنگلور میں سری لنکا بھارت کے خلاف بڑے 447 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کر چکا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگ 303 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔پہلی اننگ میں 92 رنز بنانے والے سری یاس ایئر دوسری باری میں 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔رشی پنت نے 50 کی اننگ کھیلی۔

ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے۔اس بار 13 رنز کے مہمان بنے۔71 ویں سنچری خواب ہوگئی۔
گزشتہ 4 سال میں پہلی بار ان کی مجموعی رن ایوریج 50سے نیچے گر گئی ہے۔

سری لنکا کی جانب سے جے وکراما 78 رنز دے کر 4 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔بھارت نے پہلی اننگ میں 252 رنز بنائے تھے۔سری لنکا 109 رنز بناسکا تھا۔یہی وجہ ہے کہ پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ جیت کے لئے اسے 447 رنز کا ہدف ملا۔

دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر اس نے 1 وکٹ پر 28 رنز بنا لئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *