| | | | | |

محمد رضوان کی نماز مغرب میچ کے دوران،ڈچ بیٹر سےجھگڑا،حارث رئوف نے بتادیا،مزید خبریں

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان کی نماز مغرب میچ کے دوران،ڈچ بیٹر سےجھگڑا،حارث رئوف نے بتادیا،مزید خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حیدرآباد دکن،پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نماز مغرب پانی کے وقفہ کے دوران میدان میں اداکی،سب ایک جانب کھڑے پانی پی رہے تھے۔ایسے میں محمد رضوان نماز مغرب ادا کرتے پائے گئے۔میدان میں موجود بھارت کے شہریوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔بابر اعظم کہتے ہیں کہ فتح سے بڑی سپورٹ ملی ہے لیکن یہاں حیدر آباد میں ہمیں پاکستان جیسی سپورٹ ملی۔ہالینڈ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ تھی۔ساتھ میں ہمیشہ کی طرح رضوان نے پرفارم کیا ،ٹیم سیٹ ہے۔بائولرز نے پرفارم کیا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کی روایت بدل دی،ہالینڈ کو شکست

مین آف دی میچ سعود شکیل کہتے ہیں کہ مجھ پر کوئی دبائو نہیں تھا،اصل میں جب کپتان اور کوچز کی سپورٹ ہوتو کوئی فکر نہیں رہتی۔

حارث رئوف کہتے ہیں کہ ڈچ بیٹر کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھام،اس کے چھکے کے بعد میں نے کوئی جملہ بولاتو وہا س کا جواب دے رہا تھا،اس پر میں نے اسے کہا کہ کمال کردیا۔

متعدد ڈرامے،امام الحق کا چما،شاہین نے ڈچ بیٹر کو زمین بوس کیا،حارث کی تیزی پر چھکا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *