متعدد ڈرامے،امام الحق کا چما،شاہین نے ڈچ بیٹر کو زمین بوس کیا،حارث کی تیزی پر چھکا
حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں کیسا آغاز کیا،نتیجہ آنے کو ہے لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ابتدائی طور پر لی گئی دفاعی فیلڈنگ پر ڈریسنگ روم سے نوٹس لیا گیا،ان کو پیغام جاری کیا گیا،اس کے بعد انہوں نے قدرے اٹیکنگ فیلڈنگ کھڑی کرکے پاکستان کے لئے کچھ کامیابی ممکن بنادی۔
بابرا عظم نےا یسے فیلڈنگ کھڑی کی تھی کہ جیسے 499 رنزکا اسکور موجود ہو لیکن بہرحال انہوں نے فیلڈ تبدیل کی اور اٹیکنگ حکمت عملی سے اپنے بائولرز کی مدد سے پاکستان کو جلد 7 وکٹیں دلوادیں۔
افتخار کی جانب سے ڈراپ کیچ،محمد رضوان کی سٹمپ کی کوشش امپائر نے ناکام بنادی لیکن پاکستانی ٹیم جیت کیلئے پرعزم دکھائی دی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا اگلا میچ ہفتہ صبح،بنگلہ دیش یا افغانستان،تاریخ ایک ٹیم کی جیت کی فتح واضح کرتی
پاکستان نے 34 اوورز تک 7 وکٹیں اڑادی تھیں۔ڈچ ٹیم نے 172 اسکور کئے تھے۔
میچ کے دوران متعدد ڈرامے ہوئے۔امام الحق نے نواز کو چوم لیا۔شاہین نے ڈچ بیٹر کو زمین پر پٹخ مارا۔یہی نہیں حارث نے ایک بال 149 کی گولی کی رفتار سے کی،تو اگلی ہی ایسی تیز بال پر انہیں چھکا پڑا۔طبعیت صاف ہوگئی۔
امیدیں،دھچکے،اننگز،پے درپے وکٹیں،عجب رن آئوٹ ڈرامہ،پاکستانی اننگ کا پریشان کن خاتمہ