| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کی روایت بدل دی،ہالینڈ کو شکست

حیدرآباد دکن ،کرک اگین

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کی روایت بدل دی،ہالینڈ کو شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کامیاب آغاز کردیا،اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے ہراکر شاندار آغاز کیا۔اپنی بائولنگ کی طاقت سے اس نے 286 اسکور کا آسانی سے دفاع کیا۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ 2 ورلڈکپ سے جاری پہلا میچ ہارنے کی روایت بھی ختم کردی،کتنے لوگوں کو خوف سے آزاد کیا جو کسیا پ سیٹ نتیجہ کے ساتھ پاکستان کی شکست کے خوف یا امید پر تھے۔

متعدد ڈرامے،امام الحق کا چما،شاہین نے ڈچ بیٹر کو زمین بوس کیا،حارث کی تیزی پر چھکا

حیدرآباد دکن میں نیدرلینڈز ٹیم 287 اسکور کے تعاقب میں اعتماد کے ساتھ اتری،ایک موقع پر 25 اوورز میں 120 پر اس کے صرف 2 آئوٹ تھے لیکن پھر وکرامت سنگھ کے52 اور اس کے کچھ دیر بعد بس ڈی لیڈ کے 67 پر شکار ہونے کے بعد ڈچ ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی،وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی گئیں۔ٹیم 41 اوورز میں 205 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے  حارث رئوف نے 43 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ حسبن علی نے 2 وکٹیں لیں۔باقی بائولرز نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

ورلڈکپ،پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز،محمد عامر کب ڈرے

اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی پریشانی میں تھی،34 پر اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ تھے۔سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68،68 رنزبناکر پاکستان کو مشکلات سے نکالا،بعد میں شاداب نے  32 اور نواز نے 39 اسکور کرکے پاکستان کو 286 اسکور تک پہنچایا لیکن ٹیم ایک اوور قبل 49 اوورز میں آئوٹ ہوگئی۔بیس ڈی لیڈ نے 62 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

امیدیں،دھچکے،اننگز،پے درپے وکٹیں،عجب رن آئوٹ ڈرامہ،پاکستانی اننگ کا پریشان کن خاتمہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *