ڈربی،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود محض 3 رنز کی کمی سے کس بڑے ریکارڈ سے محروم؟اہم سٹوری ہے۔انگلش کائونٹی کے ابتدائی میچز میں شاندار اننگز کے ساتھ بلے بازی کرنے والے شان مسعود ایک بڑے ریکارڈ سے محروم ہوگئے،یہی نہیں ان میں اور ریکارڈ کے قائم ہونے میں صرف 3 رنزکا فاصلہ تھا،وقت بھی تھا اور اننگ بھی اچھی جاری تھی لیکن باہر جاتی بال کو چھیڑنے کی پاداش میں کک کیچ کیسے ڈراپ کرسکتے تھے۔
انگلش کائونٹی شان مسعود پر پہلی بار بھاری،حسن اور عباس کی پرفارمنس اپ ڈیٹ
ڈربی شائر کے لئے کھیلنے والے لیفٹ ہینڈ پاکستانی اوپنر نے گزشتہ 2 میچز میں لگاتار 2 ڈبل سنچریز اسکور کی تھیں۔ڈربی میں جاری گلیمورگن کے خلاف کائونٹی میچ کا تیسرا دن 30 اپریل کا تھا۔وہ 42 رنزپر کھیل رہے تھے،اس وقت رواں سیزن میں ان کا مجموعی اسکور713
ہوگیا تھا۔
انگلش کائونٹی کرکٹ ایک سسٹم اور ایک مدار میں کھیلی جاتی ہے۔اپریل کا ماہ اس کا پہلا مہینہ ہوتا ہے،اس ماہ میں زیادہ رنزبنانے کا بھی ریکارڈ ہے۔شان مسعود اس کو توڑنے کے قریب تھے۔انہیں 2012 میں سمرسیٹ کائونٹی کے لئے نک کمپٹن کے بنائے گئے 715 رنزکے ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے لئے 3 اسکور درکار تھے لیکن وہ آئوٹ ہوگئے۔
خیر ایک ریکارڈ تو رہ گیا،اب اگلا ریکارڈ یہ ہوگا کہ وہ مئی کا ماہ ختم ہونے سے قبل 1000 رنزکا تیز ترین ریکارڈ قائم کرسکیں گے؟اس کے لئے ان کی پاکٹ میں 2 میچز باقی ہیں،گویا 4 اننگز ہونگی،یہ ایسا سنگ میل ہوگا کہ مئی کا ماہ ختم ہونے سے قبل کم میچز میں 1000 رنزکی تکمیل انہیں ریکارڈ بک میں ٹاپ پر لے آئے گی۔
رواں سیزن میں بہر حال وہ اپریل میں پہلے نمبر پر ہیں۔بھارت کے چتشور پجارا 531 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔