لیسٹر،کرک اگین رپورٹ
file photo
شان مسعود کی منفرد شان،کائونٹی میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے شان مسعود کی نئی شان،کائونٹی کرکٹ میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری بناڈالی ہے۔لیسٹر میں ہوم ٹیم لیسٹرشائر کے خلاف ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے 32 سالہ لیفٹ ہینڈ اوپنر نے رواں سیزن میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔شان مسعود 89 سال بعد پہلے ایشین بیٹر بنے ہیں جنہوں نے کائونٹی کرکٹ میں اوپرتلے 2 ڈبل سنچریز کی ہیں۔اس سے قبل 1933 میں آخری بار مسلسل 2 کائونٹی سنچریز افتخار علی خان پٹودی نے بنائی تھیں۔
شان مسعود کا ایک اور سنچری کے ساتھ حقیقی اعلامیہ
جمعہ کو انہوں نے کھانے کے وقفہ کے بعد سنچری اور کھیل ختم ہونے سے اوورز قبل ڈبل سنچری کی،اس سے قبل انہوں نے گزشتہ میچ میں 239 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔اس سے پہلے ابتدائی میچ میں 91 اور 62 کی 2 اننگز کھیلی تھیں۔
ان کے ساتھ تیسری وکٹ پر 221 رنزکی شراکت قائم کرنے والےوین میڈیسن 97 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شان مسعود کو پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس سیزن کے لئے لے گئے تھے،جنہوں نے حال ہی میں کائونٹی کی کوچنگ سنبھالی ہے۔شان مسعود 268 بالز پر 219 کرکے آئوٹ ہوئے۔26 چوکے،ایک چھکا تھا۔268 بالیں انہوں نے کھیلی ہیں۔
شان مسعود نے 251 بالز پر ڈبل سنچری مکمل کی،یہ 80 کا شاندار سٹرائیک ریٹ بھی ہے،انہوں نے24 چوکے اور 1 چھکا مارا۔ڈربی شائر نےلیسٹر کے 213 رنزکے جواب میں 4 وکٹ پر 432 اسکور بنالئے تھے۔2 اوورز کا کھیل ابھی باقی تھا۔
حارث رئوف کا بھی کائونٹی سورج طلوع،شان مسعود کی ڈبل سنچری کیسے پھیکی
یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ شان مسعود پاکستانی ٹیم سے ڈراپ تھے۔قائد اعظم ٹرافی 2021-22 کے سیزن اور پی ایس ایل 2022 میں شاندار کارکردگی کے سبب قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوئے لیکن آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں انہیں ڈریسنگ روم تک محدود رکھا گیا تھا۔