لندن،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کے لئے مکی آرتھر کیا،کائونٹی کھیلنے والے اوپنرنے پہلی بار بتادیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کھلاڑی شان مسعود کرکٹ کے معروف ادارے وژڈن پر شان کے ساتھ آئے ہیں۔انہوں نے تازہ ترین بات چیت میں بہت سی ایسی باتیں کی ہیں جو عام حالات میں نہیں ہوتی ہیں۔شان مسعود نے کائونٹی کرکٹ،پاکستان کرکٹ،مکی آرتھر،ان کے کریکٹر اور ان کے اخلاص پر جہاں بات کی ہے،ساتھ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اگلے ماہ مئی کے آخر تک کائونٹی کرکٹ کے 1000 رنز مکمل کرنے والے ہیں۔
شان مسعود کہتے ہیں کہ مکی آرتھر کیا ہیں؟ایک والد کی طرح سمجھ لیں،والدین سے بچے کیا توقع کرتے ہیں،یہی سمجھ لیں۔وہ 100 فیصد ایماندار ہیں۔اتنے کہ چاہے وہ ظالمانہ ہی کیوں نہ ہوں۔
شان مسعود نے بتایا ہے کہ وہ کائونٹی کرکٹ کسی خاص مقصد کے لئے نہیں کھیل رہا،میں سیشن،میں دن اور میچ کی حد تک سوچتا ہوں،دن کے کھیل میں دن پر فوکس رکھتا ہوں۔
شان مسعود نے لارڈز میں ڈیبیو پر 2 ہاف سنچریز بنائیں،پھر اپنے ہوم گرائونڈ ڈربی میں ڈبل سنچری اسکور کردی،اب تک 70 کی اوسط سے ٹاپ اسکورر میں ہیں۔شان نے پھر بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر مکی آرتھر سے ٹکراگیا،انہوں نے مجھے کائونٹی کی پیشکش کی،میں نے قبول کرلی۔
کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ لے لی
شان مسعود اس بات پر پرجوش ہیں کہ آرتھرتعریف کرتے ہیں، مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 کے درمیان پاکستان میں تین سال گزارے ۔شان مسعود کہتے ہیں کہ میں کہوں گا کہ ان تین سالوں میں میری بہت زیادہ ترقی ہوئی۔ مکی وہی ہے جس کی آپ والدین سے توقع کرتے ہیں۔ جب آپ کو ضرورت ہو تو وہ آپ کو پیار دے گا اور جب آپ کو بتانے کی ضرورت ہو گی تو وہ آپ کو بتائے گا۔ یہ مکی ہے۔ وہ 100 فیصد ایماندار ہے، چاہے وہ سفاک ہی کیوں نہ ہو۔
شان مسعود انگلینڈ میں ابتدائی تعلیم لے چکے ہیں،کرکٹ کا بنیادی تجربہ بھی موجود ہے۔انگلینڈ میں 2016 کے دورے میں وہ پاکستان کے لئے ناکام تھے لیکن 2020 کے دورے میں انہوں نے 156 رنزکی تاریخی اننگ کھیلی ہوئی ہے۔پھر پاکستانی ٹیم سے اس لئے ڈراپ ہوگئے کیونکہ وہ ناکام رہے۔اب گزشتہ کچھ ماہ میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ،پی ایس ایل میں اچھی پرفارم دکھائی،آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں سلیکٹ ہوئے ،کھیل نہ سکے،پھر بھی اب سب کچھ بھلا کر وہ آگے کا سوچ رہے ہیں۔
شان مسعود کہتے ہیں کہ میں کائونٹی کرکٹ سے سیکھ رہا ہوں۔32 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹر کہتے ہیں کہ اگلے ماہ مئی تک کائونٹی میں 1000 رنزبنانے کا نہیں سوچا لیکن محنت سے اپنا بہترین کھیل جاری رکھوں گا۔
انگلش کائونٹی کا تیسرا مرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا،ہاف درجن سے زائد پاکستان کے نامور ستارے کھیل رہے ہیں،اب تو شاہین آفریدی بھی پہنچ چکے ہیں۔