| |

کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ لے لی

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

Image source,Twitter,File Photo

کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ لے لی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان مستعفی ہوگئے ہیں۔محدود اوورز ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے بھارت سے اپنے ملک پر کرکٹ بم ڈالا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بہت کھیل لیا،اب محدود اوورز کرکٹ کی کپتانی کیا،کرکٹ سے ہی کنارہ کشی کروں گا،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کے لئے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 کھیلے۔ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا اور اگلے سال میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔  ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے تھے۔

پاکستان اور نیدر لینڈ کرکٹ سیریز طے،شیڈول جاری

انہیں دسمبر 2014 میں جنوبی افریقہ سیریز سے قبل اپنی ون ڈے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ڈیرن سیمی اور ڈیوین براوو کے ساتھ ان کا تختہ الٹا گیا – وہ جون 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے اور پھر انہیں 2019 میں ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنایا گیا۔

مجموعی طور پر، انہوں نے دو فارمیٹس میں 61 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی، جن میں سے 25 جیتے، 31 ہارے اور پانچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پولارڈ اس وقت بھارت میں ہیں اور وہ ممبئی انڈینز کے لیے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *