کراچی،لندن ،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود کے لندن میں چرچے،ڈربی شائر کائونٹی ملنے کو بے تاب،مکی آرتھر کا تاریخی خراج تحسین۔شان مسعود کی کراچی میں کھیلی گئی دھواں دھار فرسٹ کلاس اننگ کے لندن میں چرچے،پاکستانی اوپنر سے معاہدہ کرنے والی انگلش کائونٹی ڈربی شائر خوش،بے چینی دیدنی۔مکی آرتھر کو بھی درمیان میں آنا پڑا۔پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے شان مسعود ایک ہی روز میں انگلینڈ جانے سے قبل ہی اپنے اصل چرچے کرواگئے۔
بنگلہ دیشی کرکٹرز پاگل پن کے قریب٫نیوزی لینڈ کا دورہ چھوڑنے کی دھمکی٫پی سی بی کے لیئے سبق
اصل واقعہ یہ ہے کہ قائد اعظم ٹرافی 2021 کے آخری گروپ میچز کا آغاز ہفتہ کو 3 میچز کے ساتھ کراچی میں ہوا۔بلوچستان کے شان مسعود کی سیزن کی تیسری سنچری نے ان کی ٹیم کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کے پہلے دن بڑی آکسیجن دے دی ۔ناردرن کے خلاف 5 وکٹ پر 49 رنز سے 305 تک منزل پہنچ گئی۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شان کو کاشف بھٹی نے جوائن کیا اور اس جوڑی نے چھٹی وکٹ پر 140 رنز جوڑے۔ شان نے اپنی اسٹرلنگ 172 گیندوں کی 190 اننگز میں 22 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
مکی آرتھر اور محمد عامر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
یہ کارکردگی آپ ذہن میں رکھیں۔اس پر ان کی خدمات حاصل کرنے والی کائونٹی ڈربی شائر بھی خوش ہوگئی اور ایسے جاگی کہ جیسے ان کے لئے یہ سب ہوا ہو۔آفیشل اکائونٹ سے لکھا گیا کہ 172 بالز پر 190 کی اننگ۔ہم اسے ایکشن میں دیکھنے کے لئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے،ساتھ ہی اپنے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹیگ کرکے پوچھا گیا کہ کیا ہم درست نہیں کہہ رہے؟
مکی آرتھر نے اس پر لکھا کہ
پریشان نہ ہوو،دوستو۔شان مسعود ایک ایسے گھر میں آرہا ہے،جہاں ان کی مدد کی جائے گی۔وہ ہمارے نئے سفر میں بہت بڑا حصہ ڈالے گا۔