گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ ہے،وہ گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز فیلڈ کے دوران ڈائیو لگاکر زخمی ہوگئے تھے،اس کے بعد انہوں نے اوورز بھی نہیں کروائے تھے،چوتھے روز سری لنکن ٹیم کی واحد وکٹ جلد گرگئی تھی۔
گال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع،پاکستان صرف 120 رنزکی دوری پر
چوتھے روز پاکستان جکی بیٹنگ رہی،اس دوران شاہین کی ضرورت نہیں پڑی،اب جب کہ کھیل 5 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان کو 120 اسکور اور سری لنکا کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا وہ فٹ ہیں۔
اس کی اپ ڈیٹ معلوم ہوئی ہے کہ شاہین شاہ کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہوگیا ہے،اس کی رپورٹ کلیئر ہے،اس طرح وہ مکمل فٹ ہیں،آخری روز ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کریں گے۔دوسرا ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔