| | | |

گال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع،پاکستان صرف 120 رنزکی دوری پر

گال،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

گال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع،پاکستان صرف 120 رنزکی دوری پر۔پاکستان کرکٹ ٹیم گال میں تاریخ رقم کرنے کے لئے مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے خاتمہ پرت پاکستانی کپتان کی وکٹ حاصل کرکے سری لنکن ٹیم کی میچ میں واپسی ضرور ہوئی ہے لیکن اب پاکستان صرف 120 رنز کے فاصلے پر ہے۔7 وکٹیں باقی ہیں۔

منگل کو پاکستان نے 2 میچزکی سیریز  کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھےروز سارا دن کھل کر فائٹ بیک کی۔پورا دن ہی بیٹنگ کی۔85 اوورز کی بیٹنگ میں 3 وکٹ پر 222 اسکور کر لئے تھے۔آخری آئوٹ ہونے والے پلیئر بابر اعظم تھے جو 55 رنزبناکر اسپنر جے سوریا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔اہم بات یہ تھی کہ اوپنر عبد اللہ شفیق شاندار سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جیت کی مکمل امید بنے تھے۔289 بالز کھیل کر وہ 112 پر کھیل رہے تھے۔5 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔امام الحق 35 اور اظہر علی 6 رنزبناسکے،اظہر نے 6 رنزکے لئے 32 بالیں کھیلیں۔محمد رضوان7 پر کھیل رہے تھے۔سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنزکا ہدف دیا تھا،پاکستان اب 120 رنزکی دوری پر ہے۔پربتھ جے سوریا نے 2 وکٹ کے لئے 89 اسکور دے دیئے تھے۔

امام الحق کا ناقابل یقین آئوٹ،کیریئر میں پہلی بار ایسا شکار،براڈ کاسٹرز کا کمال

اس سے قبل دن کے پہلے چند منٹ میں سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 337 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی تھی،دینش چندی مل 94 پر ناقابل شکست رہے۔

گال میں نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع،پاکستان صرف 120 رنزکی دوری پرہے،گال میں کبھی بھی کوئی ٹیم 268 رنزسے بڑا ہدف اپنے نام نہیں کرسکی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *