| | | | | | | | | | |

کرکٹ رائونڈ اپ،2 جاری میچز،2 نئی سیریز کی اپ ڈیٹ،مصباح کوچ بن گئے

کرکٹ رائونڈاپ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کرکٹ کی متعدد اہم خبریں ہیں،پاکستان کرکٹ کی خبریں بھی ہیں،اہم کرکٹ نیوز ہیں۔جیسے سب سے قبل رخ کرتے ہیں،چیسٹرلی سٹریٹ کا،جہاں بین سٹوکس کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔جنوبی افریقا نے انگلینڈ کےخلاف 5 وکٹ پر 333 رنزبنائے۔جواب میں انگلش ٹیم نے بناکسی نقصان کے 16 اوورز میں 78 اسکور بنالئے ہیں۔

آئرلینڈ کے 3 ملکی کپ میں پاکستانی ویمنز ٹیم آئرش خواتین کے خلاف آج میچ کھیل رہی ہے۔12 اوورز میں گرین کیپس نے 3 وکٹ پر 77 اسکور کئے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی سوئمنگ پر

بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے کا دورہ کرے گی،اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے میں ایکشن میں ہوگی۔زمبابوے ٹیم 30 اور 31  جولائی اور2 اگست کو ہرارے میں 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔3 ون ڈے میچز 5 اگست،7 اگست اور 10 اگست کو ہرارے میں ہونگے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے میں 3 ون ڈے میچز  کھیلے گی۔18 اگست اور 20 اگست اور22 اگست کو ہرارے میں 3 ون ڈے میچزہونگے،یہ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان،سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق مظفر آباد کرکٹ ٹیم کے کوچ بن گئے ہیں،یہ ذمہ داری کشمیر پریمیئر لیگ کے لئے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *