| | |

سری لنکا سے شکست کے بعد قومی کرکٹرز نے انعامات بانٹے

 

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم گال میں ہارگئی
سری لنکا سے شکست کے بعد انعامات لینے کی بجائے دینے پر اتر آئی ۔

گال میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز 246 رنز کی شکست سے 2 میچز کی سیریز ڈرا ہوئی۔ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر یکدم تیسرے سے 5 ویں نمبر پر جانا پڑا ۔

ٹیم سری لنکا سے اپنے وطن واپسی کا سفر شروع کرچکی ہے۔اس سے قبل کیا ہوا۔دلچسپ بات ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی مہمان نوازی پر ہوٹل اسٹاف اور سری لنکا بورڈ کے مقرر کردہ افراد میں کیش تقسیم کیا۔

پی سی بی کے مطابق ایسا اپنائیت اور شکریہ کے طور پر کیا گیا ہے۔

کرکٹ سیریز کے اختتام پر اچھی روایت ہے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ،کپتان بابر اعظم ودیگر نے ہر ایک کو بند لفافہ دیا۔آخر میں گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *