| | | | | | |

رمیز راجہ کی بھارت کو کھلی دھمکی،وسیم اکرم کو کس نے غلام بنایا،5 اہم خبریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کاطنزیہ بیان بھارتی میڈیا کی زینت بناہے۔کرکٹ کے راجہ نے کہا ہے کہ کون بھارت کا ورلڈکپ دیکھے گا،جب پاکستان وہاں نہیں ہوگا،انہوں نے یہ بات بھارتی بورڈ کی اس لائن کی کاٹ میں کی ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں آئے گی۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے سال میں 2 بار بھارت کو ہرادیا،ہم نے ابھی فائنل کھیلا،ہم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا۔اگر بھارتی ٹیم اگلے سالا یشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو ہم بھی نہیں جائیں گے۔پھر دیکھتے ہیں کہ ورلڈکپ کون دیکھتا ہے۔

ایشیا کپ ستمبر 2023 میں پاکستان میں ہوگا اور ورلڈکپ 2023 اکتوبر،نومبر میں ہوگا۔

عمران خواجہ ایک بار پھر آئی سی سی کے نائب چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،وہ مسلسل دوسری بار گریک بارکلے کے ڈپٹی ہونگے۔

ابوظبی ٹی ٹین کا چھٹا سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے اور نیو یارک اسٹرائیکرز ٹیم پہلی بار ٹی ٹین میں شامل ہوئی ہے۔ نیویارک اسٹرائیکرز کے مایہ ناز پاکستانی بائولر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین باولرز کے لیے ایک چیلنجنگ فارمیٹ ہے ،اسمیں باولرزکونئی مہارتیں سیکھنی پڑتی ہیں ۔ وہاب ریاض نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ میں بائولر پر بہت دبائو ہوتا ہے لیکن اچھی گیند بازی سے ٹیم کو فائدہ پہنچتا ہے ٹی ٹین کا شیڈیول اس قدر تیز ہوتا ہے کہ اس میں کھلاڑی کا فٹ رہنا ضروری ہے جس کے لئے تربیت اور نئی مہارتوں کی ضرورت پڑتی ہے جس کے بعد ہی وہ اچھی پرفارمنس دے سکتا ہے ۔

وہاب ریاض نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ میں باولر کو صرف دو اوورز کرنا ہوتے ہیں جبکہ بیٹرز کو دس اوورز کھیلنا ہوتے ہیں جو ایک بیٹر کے لئے اہم ہیں جو ٹی ٹونٹی سے بھی زیادہ اہم ہے۔ ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی باولر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی دنیا کی مختلف لیگوں میں ایک ساتھ کھیل چکے ہوتے ہیں، اس لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہو تا اور تمام کھلاڑی اور ٹیم منیجمٹ مل کر مشترکہ لائحہ عمل کے مطابق میدان میں اترتے ہیں ۔وہاب ریاض نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کی ٹیم کو گزشتہ میچ کے نتائج جیت ہو یا ہار کو مدنظر رکھے بغیر کھیلنا چاہئے تاکہ بہتر کھیل پیش کیا جا سکے ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے ہمیں اگلی گیم کے لئے ڈٹ کر تیاری کرنی چاہئے تاکہ اچھے نتائج آیں۔ خیال رہے کہ نیویارک اسٹرائیکرز رواں سیزن میں شامل ہونے والی دو نیویارک اسٹرائیکرز ، موریس ویل سیمپ آرمی میں سے ایک ہے جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل چار دسمبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی کتب کے مزیدمندرجات سامنے آگئے ہیں ،لکھتے ہیں کہ کیریئر کے شروع کے ایام میں  سلیم ملک مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے،کپڑے استری کرواتے،جوتے صاف کرواتے اورمساج کا کہتے تھے۔رمیز راجہ سلپ میں اس لئے کھڑے ہوتے کہ ان کے والد ڈپٹی کمشنر تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *