| | | | | | | | |

شاہین کی انجری،وقار یونس کی بھارتیوں کو بڑی خوشخبری

دبئی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

شاہین کی انجری،وقار یونس کی بھارتیوں کو بڑی خوشخبری۔ایشیا کپ 2022 کے حوالہ سے وقار یونس کا دلچسپ تبصرہ سامنے آیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کی خبر پر بھارت میں جیسے خوشیاں منائی گئی ہیں۔وقار یونس نے عین اس کی تصویر کشی خوبصورت انداز میں کی ہے۔

شان مسعود کا نئی کائونٹی معاہدہ آگیا،شاہین بھارتی میڈیامیں،ٹاپ 5 بیٹرز،کرکٹ رائونڈ اپ

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر سابق لیجنڈری سوئنگ کنگ وقار یونس نے لکھا ہے کہ

شاہین کی انجری کی نیوز بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کے  لئے بڑی راحت ہے۔افسوس ہے کہ ہم شاہین شاہ کو ایشیا کپ 2022 میں دیکھ نہیں سکیں گے۔امید ہے کہ جلد فٹ ہوجائیں گے۔

وقار یونس نے خوشی مناتے بھارتی فینز کو خوشخبری ہی دی ہے کہ  واقعی شاہین کی انجری بھارتی بیٹرز کے لئے سکون کا پیغام ہے۔

کون بھولا ہوگا گزشتہ سال کو۔یہی دبئی کا میدان تھا۔ورلڈٹی 20 کپ تھا۔پاکستان اور بھارت کا میچ تھا۔پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹ کی بڑی شکست دے دی تھی۔اس میں مرکزی کردار شاہین شاہ کا تھا۔انہوں نے کےایل راہول،روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جلد آئوٹ کرکے بھارت کی کمر توڑی تھی۔

ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا،پاک بھارت بڑا ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *