| | | | | |

شاہ نواز دھانی اور امپائر علیم ڈرا میں نیا عشق،ویڈیو وائرل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 میں شاہ نواز دھانی کا کردار بھی خوب رہا،امپائر علیم ڈار سے درست معنوں میں انہوں نے اکھ مٹکا کیا۔ان کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل فائنل،عمران طاہر کی آنکھیں بند،عجب ریویو،کئی ڈرامے

گزشتہ میچ میں انہوں نے بال کروانے،وکٹ لینے کے بعد امپائر کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی تھی تو علیم ڈار نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی ۔دھانی ان سے جان چھڑواکر بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے جب وکٹ لی تو وہ دوڑے دوڑے امپائر کے قریب آئے اور جھک کر انہیں آداب پیش کرنے لگے،علیم ڈار نے انہیں پہلے حیرت سے دیکھا،پھر تھوڑا مسکرائے اور اپنے ہاتھوں کو ان کے اسٹائل میں اٹھایا،پھر انہیں گرائونڈ سے باہر کی جانب دوڑ لگانے کا اشارہ کیا۔یہ اس بات کی بھی اجازت تھی کہ وہ بلاتکلف دوڑ سکتے ہیں،اب انہیں وہ نہیں پکڑیں گے۔دھانی نے اشارہ ملنے کے بعد واپس ساتھی کھلاڑیوں کی جانب دوڑ لگائی۔

پی ایس ایل فائنل میں ملتان سلطانز مشکلات کا شکار تھی،اس کی آدھی ٹیم 11 اوورز سے قبل 63 پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *