| | | | |

شاہ نواز دھانی کو امپائر علیم ڈار کے پکڑنے کی کوشش،نسیم شاہ نے بیٹ اٹھالیا،قہقہے

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

شاہ نواز دھانی کا امپائر علیم ڈار کے پکڑنے کی کوشش،نسیم شاہ نے بیٹ اٹھالیا،قہقہے۔پاکستان سپر لیگ 7 میں شاہ نواز دھانی بھی خوب کریکٹر بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ مینں ملتان کی جیت میں بائولرز کا بھی خوب کردار رہا لیکن ہر وکٹ پر دھانی کا جشن ہیڈ لائنز بن گیا۔دھانی وکٹ لیتے ہی مخصوص انداز میں جشن مناتے ہیں۔اسی وجہ سے مقبول ہیں۔

پی ایس ایل 7،ڈوآر ڈائی میچ شروع ہوتے ہی سرفراز ہمت ہارگئے،سلطانز کی پھر سنچری شراکت

۔انہوں نے پہلے نور احمد کی ایک وکٹ لی لی تو خوشی مناتے بائونڈری لائن کی جانب دوڑے،جب وہاں پہنچے تو ادھر سے نسیم شاہ آرہے تھے،انہوں نے بیٹ سے ایک قسم کا واپس میدان کی جانب دھکیلنا شروع کیا۔وہ بیٹ سے انہیں باہرجانے سے منع کررہے تھے لیکن ان کا انداز اتنا شاندار تھا کہ سب مسکرا پڑے۔

اگلا واقعہ اس سے بھی بڑا دلچسپ تھا۔دھانی نے اگلی وکٹ نسیم شاہ کی لی تو واپس بائولنگ اینڈکی جانب دوڑ پڑے،ان کی راہ میں امپائر علیم ڈار آگئے،انہوں نے دھانی کو پکڑنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ پکڑے نہ  گئے۔ڈار نے 2 سے 3 بار کوشش کی،اس دوران امپائر اور کمنٹیٹرز کے ساتھ دیکھنے والے لاکھوں کرکٹ فینز کے قہقہے نکل گئے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *