دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک انروس کردینے والا میچ تھا۔نسیم شاہ نے نہ بھولنے والا کام کردیا۔ادھر فائنل میں جانے کی بھی خوشی ہے۔
افغانستان کے خلاف فائنل کے ہیرو شاداب خان نے جہاں اپنی ایک غلطی مانی ہے،وہاں روانی میں ایسے جملے بول دیئے کہ سامنے کھڑے انٹرویو کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری شرمندہ ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کے بعد نسیم شاہ کے یہ چھکے بھی اب یاد رہیں گے،کبھی نہیں بھولیں گے۔اس پر شاستری نے کہا کہ میاں داد کے چھکے کے وقت میں بھی ٹیم میں تھا،سب شرمندہ سے ہنس پڑے۔شاداب نے بتایا کہ میں سیٹ ہوگیا تھا،مجھے وکٹ پر رک کر کھیلنا چاہئے تھا،میری غلطی سے ایسا میچ سخت ہوگیا۔
نسیم شاہ نے ٹوئٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ جیت ان سب کے نام جو ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کی پھینٹی لگادی۔ہم ایک ملک کے طور پر افغانستان کو پیار کرتے ہیں،سپورٹ کرتے ہیں۔شعیب اختر نے افغان پلیئرز سے پوچھا ہے کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ تم آصف علی کو آئوٹ کرکے دھکے ماررہے ہو،منہ سے کچھ بول رہے ہو۔شعیب اختر نے کہا کہ پھر دوسرے بندے نے آکر بد میزی کی،دھکے دیئے۔جوش دکھائو،گالیاں تو مت دو،گالیاں دے رہے ہو،دھکے دے رہے ہو،اس لئے اللہ پاک نے آپ کو سزا دی،آپ ہارگئے۔ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان سے چھکا لگواکر آپ کو ذلیل کیا ہے۔شعیب نے آصف اور افغان پلیئرزکی لڑائی کی جانب اشارہ کیا۔
نسیم شاہ نے مسلسل 2 بالز پر چھکے لگاکر پاکستان کو جتوادیا،یہ ایسا ہی سین تھا جو 2014 میں بھارت کے خلاف ہوا،پاکستان کی 9 ویں وکٹ گرگئی تھی،شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف 2 چھکے لگاکر پاکستان کو جتوادیا تھا۔
یہ تمام خبریں دلچسپی سے کم نہیں ہونگی
نسیم شاہ کے 2 چھکے،2 ملک باہر،فتح کے باوجود جشن کی بجائے شدید غصہ کیوں
آصف علی اور افغان کھلاڑی میں لڑائی،کیا مکے چل گئے
افغان کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کرروپڑے،بھارت اور افغانستان میں ماتم
ایشیا کپ 2022 کا سب سے سنسنی خیز میچ،شاہ کی نسیم افغانستان کو اڑاگئی،فائنل کنفرم