کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ملکہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوگئی ہیں۔آسٹریلین نژاد شنیرا اکرم نے ساڑھی پہن رکھی تھی اور نہایت اہتمام کے ساتھ کراچی میں یوکے،پاکستان کے زیر انتظام تقریب میں شریک ہوئیں۔
شان مسعود کے بلے سے ٹی 20 رنز جھڑنے لگے،مسلسل دوسری فتح گر اننگ
شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ۔ساتھ میں لکھا ہے کہ
کراچی میں برٹش ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ تقریب میں جانے کا اتفاق ہوا،سبز اور گولڈن ساڑھی پہن کر جانا اچھا لگا،پاکستانی چاند بھی شاندار نظارہ پیش کررہا تھا۔
تصوہر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا اکرم کی ساڑھی کے کلرز سبز اور گولڈن تھے،وہ آسمان کی جانب دیکھ رہی ہیں،عقب میں برطانوی پرچم بھی نمایاں ہیں۔