کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی میت تھائی لینڈ سے آسٹریلیا لے جانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔لیجنڈری اسپنر کی آخری رسومات میلبورن کے تاریخی گرائونڈ میں ہونگی،جہاں انہوں نے 700 ویں ٹیسٹ وکٹ لی تھی۔
ایم سی جی کا سٹینڈ شین وارن سے منسوب،آسٹریلوی وزیر اعظم کامزید نیا اعلان
میلبورن سے اطلاعات کے مطابق تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ایک لاکھ افراد ان کی آخری رسومات میں شریک ہونگے اور اپنے وقت کے اسٹار کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ میں دل کادورہ پڑنے سے چل بسے تھے،ان کی عمر 52 سال تھی۔
دوسری جانب سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ لائیو شو میں شین وارن کے ذکر پر اپنے جذبات قابونہ رکھ سکے اور زاروقطار رونے لگے،۔رکی پونٹنگ نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔