کرک اگین
Twitter image
پاکستان سپر لیگ 7 میں تھپڑ مارنے کا معاملہ نمٹادیا دیاگیا ہے۔میچ ریفری علی نقوی نے لاہور قلندرز کے حارث رئوف کو طلب کیا،سخت وارننگ دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف ہے۔میچ ریفری کے مطابق یہ ایسا معاملہ ہے کہ جو ایک ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کا آپس کا معاملہ ہے لیکن ایسے واقعات سے کھیل کی روح متاثر ہوتی ہے۔
اس طرح لاہور قلندرز کے حارث رئوف بڑی کارروائی سے بچ گئے ہیں،پابندی وغیرہ کا امکن موجود تھا لیکن زبانی تنبیہ پر معاملہ ختم کردیا گیا۔
پیر کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں کیچ چھوڑنے پر حارث رئوف نے کامران غلام کو تھپڑ مارا تھا۔
ادھر پاکستان روانگی سے قبل آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے،اس میں لکھا ہے کہ یہ ہے میری قریبی فیملی،ان سے میں کچھ وقت کے لئے جدا ہونے والا ہوں ،میں ان کو یاد کروں گا،جلد ہی واپس ملوں گا۔