| | | | | | | |

عجب مثال،غضب روش،نیوزی لینڈ آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر،سکاٹ لینڈ شامل،بریکنگ نیوز

کرک اگین رپورٹ

لیں جی نیوزی لینڈ نے کرکٹ کے چھوٹوں کے سب سے بڑے ورلڈ کپکو کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔50 اوورزکا ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم،ملک حتیٰ کہ پلیئرز کے نہایت اہم ہوتا ہے۔یہ اس لئے بھی کہ یہاں سے اپنا آپ منوالے والے راتوں رات سینئر ٹیم میں آجاتے ہیں اور کپتان بھی بن جاتے ہیں۔

اتنے اہم ایونٹ سے نیوزی لینڈ  نے اپنے آپ کو نکال لیا،آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے سے  انکار کردیا ہے اور اس کی جگہ کوالیفائر ایونٹس کھیلنے والی اگلے نمبر کی ٹیم سکاٹ لینڈ نے انٹری پالی ہے۔

افغانستان کرکٹ کے حوالہ سے آئی سی سی کا نیا قدم،گنگولی کو نیا عہدہ،رمیز راجہ کو نئی ذمہ داری مل گئی

کیویز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 سے اپنانام کسی بیرونی وجہ سے واپس نہیں لیا بلکہ اپنی حکومت کے لاگو قوانین کو پورا نہ کرنے کے چکر میں لیا ہے،کیویز نے ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاگو ہونے والے قرنطینہ رولز کے ڈر،خوف سے ویسٹ انڈیز میں شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔نیوزی لینڈ میں سخت رولز لاگو ہیں لیکن یہ پاکستان جیسی ٹیم ہی تھی جس نے سب برداشت کرکے کیویز کاے دیس میں قید کاٹی،یہ ایک ٹیم ہے جو پاکستان آکر بیچ مندھار میں سب کچھ جلاکر فرار ہوگئی تھی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے 5 فروری 2022 کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔جونیئر ورلڈ کپ کا 14 واں ایڈیشن ہوگا۔16 ٹیمیں شریک ہیں۔4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ سی میں ہوگا۔اس کے ساتھ افغانستان،پی این جی اور زمبابوے شریک ہونگے۔48 میچز کے بعد نئے چیمپئن کا انتخاب ہوگا۔ویسٹ انڈیز ایک بار چیمپئن بنا،پاکستان،آسٹریلیا2،2 بار چیمپئن بنے۔انگلینڈ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش ایک ایک بار جیتے۔بھارت 4 بار ورلڈ چیمپئن بنے۔

نیوزی لینڈ کے تازہ ترین اخراج کو عالمی کرکٹ برادری نے حیرت کی نگاہ سے دیکھا ہے،اس سے ایک نئی مثال بنی ہے کہ کوئی ملک آئی سی سی گلوبل ایونٹ سے نکل سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *