دبئی،کرک اگین رپورٹ
PCB File photo
عمران خان ٹیم کے اہم رکن وسیم خان ٓآئی سی سی پہنچ گئے۔انہوں نے اس کا چارج سنبھال لیا ہے۔وسیم خان آئی سی سی جنرل منیجر بن گئے ہیں۔اس بات کا اعلان آئی سی سی نے جمعہ کو کیا ہے۔
دبئی سے جاری اعلامیہ کے مطابق جیف الارڈک کی جگہ وسیم خان کو آئی سی سی جنرل منیجر بنایا گیا ہے۔انہوں نے 8 سال اس پوسٹ پر کام کیا،اب وہ سی ای او کی جانب گامزن ہیں۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،اہم بیانات
وسیم خان کے لئے یہ تقرری نہایت ہی اہم ہے،اس لئے کہ عمران خان نے 2018 میں احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔وہ انگلینڈ سے وسیم خان کو لائے تھے،آخر میں رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔اب ان کی تقرری پاکستان کرکٹ حلقوں کے لئے بھی اہم پیغام ہے۔
ادھر بھارت میں موجود آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو قید کردیا گیا ہے۔آئی پی ایل کے لئے موجود سابق آسٹریلین کھلاڑی کو سٹاف ممبر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کا کہا گیا ہے۔