| | | | | |

عمران خان پی ایس ایل 7 فائنل پر کہاں ہونگے،آسٹریلیاٹیم گرینڈ شو کہاں دیکھے گی

کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7 کا گرینڈ فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،اتفاق سے آج آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھی پاکستان میں ہوگی۔کینگروز آج اسلام آباد میں بیٹھ کر پی ایس ایل فائنل ٹی وی پر دیکھٰیں گے۔پاکستانی فینز اور کرکٹ مداحوں کا جنون دیکھیں گے۔ساتھ میں ٹی 20 کرکٹ فائنل کا بہترین مقابلہ بھی انجوائے کریں گے۔

پاکستان کے سابق آسٹریلین کوچ پی ایس ایل 7 دیکھ کر تڑپ اٹھے،پیٹ کمنز کو کیا کہا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہلکی پھلکی اختتامی تقریب بھی رکھی ہے جو شام 6 بجے شروع ہوجائے گی،انعامات بھی کروڑوں میں ہیں۔اس کے لئے بھرپور تیاریاں ہیں۔

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہونگے لیکن تاحال خاموشی ہے۔اس سے قبل پی سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان ایونٹ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ممکن ہے کہ سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر فی الحال خاموشی رکھی گئی ہو۔اتفاق ایسا ہے کہ اگر وہ نہیں ہیں تو ان کے متبادل کے طور پر بھی کسی کا نام نہیں آیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *