پشاور،کرک اگین رپورٹ
حقیقی آزادی مارچ سے قبل عمران خان نے اپنی عوام کے ساتھ ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اہم ویڈیو بیان آگیا ہے۔منگل کی رات 12 بجے سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے پاس ایک موقع آگیا ہے کہ وہ باہر نکلے اور حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلے،میں سارے شہروں کے شہریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ایسا موقع پھر نہیں ملے گا،اپنی آنے والی نسل کے لئے ہمت کرنی ہوگی،تاخیر سے نقصان ہوگا،ملک کے حالات خراب ہوجائیں گے۔
سیاسی کشیدگی،پاکستان کرکٹ متاثر،سب کچھ ملتوی
میں کل بدھ کو کے پی کے سے نکلوں گا،جس طرح بھی ہوسکے،باہر نکلیں۔اسلام آباد پہنچیں۔اگر کوئی اسلام آباد نہیں جاسکتا،وہ اپنے اپنے شہروں میں باہر نکلیں۔احتجاج کریں۔ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ جب تک یہ الیکشن کا اعلان نہیں کریں گے،تحریک جاری رہے گی۔
عمران خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے باسیوں سے کہا ہے کہ سڑکیں بند ہوں تو پیدل باہر نکلیں۔عمران خان نے ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔عوام نہ ڈرے،جیلوں میں اتنی گنجائش نہیں ہے،اس لئے ڈرنا نہیں ہے۔