| | | | | |

عمران خان کی بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد،میچ فکسنگ ،پلیئرز خریدنے کی باتیں

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

عمران خان کی بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد،میچ فکسنگ ،پلیئرز خریدنے کی باتیں۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے پر مبارکباد دی ہے،ساتھ میں انہوں نے پاکستانی کوموجودہ کپتان بابر اعظم کو شاندار اننگ کھیلنے پر مبارکباد دی،اچھے کھیل کی تعریف کی ہے۔

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم پچ کی تازہ تصاویر جاری کردیں،اہم اعلان بھی ساتھ

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نے قائدانہ اور فائٹ سے بھرپور اننگ کھیلی ہے۔ورلڈ کلاس بیٹنگ شو کی ہے۔اس کے ساتھ ہی پوری ٹیم کو مبارکباد۔ساتھ میں عبداللہ شفیق اور رضوان کے کھیل کی بھی تعریف کردی ہے۔

عمران خان نے لکھا ہے کہ میں بدقسمتی سے یہ میچ نہیں دیکھ سکا۔اس لئے کہ میں ایک اور میچ میں میچ فکسرز کے خلاف فائنٹگ میں مصروف ہوں۔جہاں ایک بہت بڑی رقم میرے پلیئرز کی خریداری کے لئے استعمال کی جارہی ہے،میں جیتوں گا۔

عمران خان اور رمیز راجہ کب تک پی سی بی پیٹرن انچیف اور چیئرمین،اہم سٹوری

عمران خان پاکستان کے سابق کپتان ہیں۔پی سی بی کے پیٹرن انچیف ہیں۔ان دنوں سیاسی محاذ پر گرما گرمی عروج پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *