| | | | | |

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم پچ کی تازہ تصاویر جاری کردیں،اہم اعلان بھی ساتھ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج جاکر اس بات کی آفیئشل تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی کیوریٹر قذافی اسٹیڈیم کی پچ قریب تیار کرچکے ہیں۔36 گھنٹے قبل یہاں کرک انفو کے حوالہ سے خبر شائع کی گئی تھی کہ   آئی سی سی اکیڈمی کے  کیوریٹرہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیی۔

پی سی بی کا بڑا قدم،لاہور ٹیسٹ کی پچ کے لئے غیر ملکی کیوریٹر پہنچ گئے

پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لئے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا ۔
ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔

ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر اسکوائر اور پریکٹس پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹوبی لمسڈن مقامی گرؤنڈ اسٹاف کو مختلف نوعیت کی پچز کی تیاری کے حوالے سے ٹپس دے رہے ہیں۔

کرک اگین کا ماننا ہے کہ پچ بائونسی ہوگی،ہلکی گراس کی ملاوٹ سے پچ کی شکل ایم سی جی یا ایس سی جی جیسی لگ رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *