| | | | |

عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو آج پھر پاکستان کے دورے پر

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

File photo

عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو آج پھر پاکستان کے دورے پر۔سابق بھارتی کرکٹر اور اپنی باتوں و اسٹائل کی وجہ سے ہر دلعزیز نوجوت سنگھ سدھو آج پھر پاکستان کے دورے پر ہیں۔نوجوت سدھو گزشتہ 3 سال میں  2 بار پاکستان آچکے ہیں،اس بار ان کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔نوجوت سنگھ سدھو،میڈیا کے لئے بھی ہاٹ کیک ہیں۔

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی حکومت کے پیٹ میں ابھی سے مروڑ،پہلا حملہ کردیا،سخت جواب ضروری

معاملہ یہ ہے کہ مشہور بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ودیگر حکام کے ساتھ آج پاکستان داخل ہونگے،ان کا یہ دورہ بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات کی مناسبت سے ہے۔کرتار پور آنے والوں میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰچرن جیت سنگھ کے ساتھ پورا وفد ہوگا۔ڈپٹی وزیر اعلیٰ بھی ساتھ ہونگے۔

نوجوت سدھو نے 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد پھر کرتار پور راہداری کھولنے کے بعد ہونے والی ابتدائی تقریب میں وہ آئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *