کرک اگین اسپیشل رپورٹ
عمر گل پاکستانی بائولرز سے ناخوش،نئی ہدایات،سعید انور کیوں منظر عام پر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آج خاص مبارک باد دی ہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک تصویر شائع کرکے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والوں کو جمعہ مبارک۔سعید انور عام طور پر ایسی مبارکباد دیا نہیں کرتے ہیں،اسے کسی خاص تناظر میں دیکھاجائے تو معاملات میں کچھ اور دکھائی دیتا ہے۔
ادھر افغانستان ٹیم کے لئے عارضی بنیادوں پر بائولنگ کوچ کی زمہ داری سنبھالنے والے سابق پاکستانی پیسر عمرگل پاکستانی موجودہ پیسرز سے خوش نہیں ہیں۔کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف بائولرز اچھے نہیں جارہے ہیں،انہیں مزید ڈسپلن کے تحت آنا ہوگا۔
عمرگل کہتے ہیں کہ پاکستان نے 2 میچزمیں 300 سے زائد اسکور بنوائے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسٹمپ مں بالز نہیں کررہے ہیں،الٹا وہاں بال کررہے ہیں جو بیٹرز کے لئے فیورٹ زون ہے۔
عمر گل کہتے ہیں کہ فائنل میچ میں بائولرز کو یارکرز کی طرف جانا ہوگا،اپنے نظم و نسق کو بہتر کرنا ہوگا۔تب ہی اثر ہوگا۔
آسٹریلیا نے پہلا میچ بڑی آسانی سے جیتا تھا،پاکستان نے دوسرا سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔پاکستان کے لئے پہلے میچ میں 313 اسکور بھاری پڑے تھے ،دوسرے میچ میں 348 اسکور بھی عبور ہوگئے۔
یونس خان اور عمر گل آخرکار غیر ملکی ٹیم کے کوچز بن گئے،بریکنگ نیوز
کرک اگین نے 3 روز قبل خبر لگائی تھی کہ عمر گل بطور بائولنگ اور یونس خان بطور ہیڈوبیٹنگ کوچ ایک ماہ کے لئے افغانستان کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔کیمپ 4 اپریل سے یو اے ای میں شروع ہوگا،اس کی تصدیق کا عمل شروع ہوگیا ہے۔