| | | | | | |

فخر زمان کے اچهے چهکے،پاکستان 176 کے باوجود چیلنج میں

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا . اننگ درمیانی اوورز میں پٹری سے ہٹ گئی. 71 رنز کے عمدہ آغاز کے باوجود گرین کیس کے لئے اگلے 4 اوورز گویا عذاب بن گئے.بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد فخرزمان کے لئے کھیلنا گویا ناممکن ہوگیا.بابر 34 بالز پر 39 کرکے گئے.
پاکستان نے 14 ویں اوور میں جار اپنی سنچری مکمل کی.محمد رضوان نے پہلے چھکا اور پھر سنگل کے ساتھ اپنی ہاف سنچری مکمل کی.اس کے لئے وہ 41 بالز کھیل گئے.پاکستان کی اننگ 15 ویں اوور تک جھولتی رہی. 117 رنز پر ایک آئوٹ تھا اور 5 اوورز باقی تھے. یہاں 70 اسکور کی سخت ضرورت تھی. پھر 16 ویں اوور میں تو 5 ہی رنز بن سکے. پاکستان دبائو میں آگیا تھا .پاکستان کے لئے 17 واں اوور اچھا رہا. 2 چھکوں کی مدد سے 20 اسکور بن گئے. اگلے اوور کے شروع میں محمد رضوان 67 رنز کرکے مچل سٹار ک اور سمتھ کا شکار بنے.52 بالز پر 67 کی اننگ کھیلنے والے وکٹ کیپر نے 4 چھکے اور 3 چوکے مارے. اس کے باوجود پاکستان نے فخر کے چارج ہونے پر 18 ویں اوور میں 158 اسکور کردیا.
سب کی امیدوں کا مرکز آصف علی صفر پر کیچ دے گئے. ان سے چند چھکوں کی امیدیں تھیں جو ضائع گئیں . وہ پہلی بال پر کمنز اور سمتھ کا نشانہ بنے.اگلے اوور کی پہلی بال پر کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود پاکستان 19 ویں اوور میں صرف 3 رنز کرسکا. آخری اوور کی دوسری بال پر شعیب ملک بھی 1 رن بنا کر بولڈ ہوگئے. فخر زمان نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر پاکستان کا مجموعہ بہتر کردیا.ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 176 کرنے میں کامیاب ہوئی. فخرزمان نے 32 بالز پر 4 چھکوں کی مدد سے 55 کی ناقابل شکست اننگ کهیلی. مچل سٹار کو 2 وکٹ کے لئے 48 رنز کی مار پڑی.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *