لاہور،کرک اگین رپورٹ
فیصلہ کن میچ،تاریخی دورے کا فیصلہ کن میچ،پاکستان کے لئے جیت ضروری،ورلڈ کپ ٹکٹ دائو پر۔یہ ایک ملک کی تاریخی سیریز کی اختتامی کہانی ہے،اس کے بعد اکلوتا ٹی 20 میچ محض ایک تڑکا ہے یا کھچڑی ہے،اس کےعلاوہ اور کچھ نہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل ہفتہ 2 اپریل کوکھیلا جائےگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے میچ میں پاکستان نے جس انداز میں 348 رنزکو پورا کیا،اس سے اس کا اعتماد بڑھا ہی ہوگا لیکن اب ایک اور اہم معاملہ بھی آگیا ہے۔
آئی سی سی اجلاس کی تاریخیں سیٹ،پاکستان کے 4 ملکی کپ منصوبہ میں ڈرامائی تبدیلی،
آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں اس وقت پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے۔50 پوائنٹس ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ چانسز محدود ہورہے ہیں۔پاکستان کل کا میچ جیتے بھی تو اس کے 60 پوائنٹس ہونگے اور 8 ویں ہی پوزیشن رہے گی۔
پاکستان کے باقی ماندہ میچز یا سیریز یوں ہوگی کہ ویسٹ انڈیز،نیدر لینڈ،نیوزی لینڈ اور افغانستان سے 4 سیریز باقی ہونگی،ان میں 12 میچز ہونگے۔دیگر ٹیموں کی پوزیشن دیکھی جائے تو اس میں سے 9 میچز کم سے کم جیتنے لازمی ہونگے،ورنہ ورلڈ کپ 2023 کے لئے کواکیفائر میں جانا پڑجائے گا۔ٹاپ 8 پوزیشن کی ٹیمیں ہی براہ راست بھارت کا ٹکٹ حاصل کریں گی،اسی لئے بھی کل آسٹریلیا کے خلاف کامیابی ضروری ہے۔ناگزیر ہے۔
کرکٹ میچ کے دوران دلچسپ واقعہ،وسیم اکرم کے قہقہے،بہترین کمنٹری قرار
پاکستان اور آسٹریلیا کے آخری میچ میں ایک بار پھر بڑا اسکور بننے کا امکان ہے،یہی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ایک بات اور بھی ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ فتح یا شکست دونوں کی غمازی کرگئی ہے،اس لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ دھوکا ہوگی یا دھکا ہوگی۔ایسا لگتا ہے کہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ اس بار اس امتحان کا سامنا کرسکتے ہیں اور وہ بھی پہلے فیلڈنگ کی طرف جائیں گے،تاکہ بعد کی بلے بازی میں ہدف سامنے ہو۔
عمر گل پاکستانی بائولرز سے ناخوش،نئی ہدایات،سعید انور کیوں منظر عام پر
مختصر الفاظ میں فیصلہ کن میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے حق میں جاسکتا ہے،پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے دکھائی دے سکتا ہے،آسٹریلیا بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے پھنس سکتا ہے،اس میں شاہین شاہ اور حارث رئوف ہیرو ہوسکتے ہیں۔بیٹنگ میں محمد رضوان کا بیٹ خطرناک اندا ز میں حرکت کرسکتا ہے۔
آسٹریلیا کے میتھ رینشا کا قرنطینہ وقت مکمل ہوگیا ہے۔اس کے باوجود مہمان ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ادھر پاکستانی ٹیم میں تبدیلی شاید ہی ہو۔پاکستان اور آسٹریلیا کا فیصلہ کن میچ ہفتہ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کے لئے سیریز جیتنا کئی اعتبار سے اہم ہے،آسٹریلیا سے ایک سیریز کی شکست کے بعد کم سے کم ایک سیریز کی جیت ضروری ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ ٹیبل کے لئے بھی اہم ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا سے مسلسل 10 میچز ہارنے کے بعد کامیابی حاصل کی ہے۔اسے اب جاری رکھنا ہوگا۔