| | | | | |

قومی کرکٹ ٹیم سے جدا ہونے والے پروٹیزبائولنگ کوچ کا اردو میں ٹوئٹ

ڈھاکا،جوہانسبرگ:کرک اگین رپورٹ

Image Source: Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ویرنن فیلنڈر بھی 45 دن میں اردو سیکھ گئے۔قومی کرکٹز کے ساتھ گزارے گئے ان ایام کے بعد جب وہ رخصت ہوئے تو ٹیم کی جانب سے انہیں ایک کھانا دیا گیا تھا اور آج انہوں نے جواب میں اردو میں ایک ٹویٹ کرکے شکریہ ادا کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹویٹ بھی اردو میں کیا۔اس سے قبل جب بیٹنگ کوچ آسٹریلین میتھیو ہیڈن ٹیم سے الگ ہوئے تھے تو انہوں نے بھی اردو میں ٹویٹ کیا تھا۔

بائولنگ کوچ فلینڈر کا پاکستانی پلیئرز سے جذباتی خطاب،چٹکلے بهی چهوڑے

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے قومی بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر نے لکھا ہے کہ  ورلڈ ٹی 20 کپ سے قبل لاہور سے میرا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر شروع ہوا۔بنگلہ  دیش میں پہلے ٹیسٹ میچ تک نہایت شاندار رہا۔اس دوران تمام کھلاڑیوں نے بہترین ریسپانس دیا ہے۔ٹیم منیجمنٹ نے بھی میری بہت حوصلہ افزائی کی۔فلینڈر نے پیغام کے ساتھ ایک یاد گار تصویر بھی شیئر کی ہے۔

آپ سب کی محبت کا شکریہ۔

ویرنن فلینڈر بنگلہ دیش میں ٹی 20 سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کے ساتھ تھے۔افریقی ممالک میں نوئی کووڈ لہر اور سفری پابندیوں کے باعث وہ ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل قومی کیمپ چھوڑ گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *