لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کپتانی کے حوالہ سے نیا چیپٹر کھول دیا ہے،بابر اعظم کی مستقبل کی کپتانی کے حوالہ سے شکوک میں اضافہ ہوسکتا ہے۔بوم بوم آفریدی نے ساتھ میں پاکستان کے 2 مستقبل کے کپتانوں کے نام بھی تجویز کردیئے ہیں۔
پی ایس ایل 7 میں وہ کچھ ہونے کا امکان،جو پہلے کبھی نہ ہوا،دلچسپ ریکارڈز منتظر
نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ اگر مستقبل مین بابر اعظم کپتانی چھوڑتے ہین تو پاکستان کے پاس مستقبل کے 2 کپتان موجود ہیں۔انہوں نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد کے شاداب خان کو بہترین لیڈر قرار دیا ہے۔
شاہد خان آفریدی نے ایک پتا اور بھی پھینکا ہے،جس کی جانب گزشتہ سال کے آخر مین چیئرمین پی سی بی کا اعہدہ سنبھالنے والے رمیز راجہ نے بھی اشارہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کے فارمیٹ کے اعتبار سےالگ الگ کپتان کا بھی سوچ سکتے ہیں۔تینوں فارمیٹ کا دبائو ایک کپتان پر زیادہ ہوتا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد بھارت نے بھی اس پر عملدر آمد شروع کردیا ہے۔
شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ اگر مستقبل قریب میں پاکستان اپنے طویل اور محدود اوورز فارمیٹ کے کپتانون کا الگ الگ چنائو کرتا ہے تو اس کے لئے رضوان اور شاداب بہترین آپشن ہیں۔
شاہد خان کی اس تجویز اور بیان بازی سے اور کچھ ہو نہ ہو،بابر اعظم کی سلطنت ایک بار ضرور ہل گئی ہے،اس لئے کہ وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کرتے ہوئے مسلسل 5 میچز سے ناکام آرہے ہیں۔