لندن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
لارڈزٹیسٹ،ٹکٹوں کو آگ،خالی سیٹوں کی شرمندگی،2 پلیئرز ان فٹ،دیگر نیوز۔کیویز کے 2 کھلاڑی ان فٹ،جونی بیئرسٹو اور ایشیا کپ کا بھی فیصلہ۔انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں اب چند دن رہ گئے۔2 جون سے لارڈز میں میدان لگے گا لیکن اس سے قبل کیوی ٹیم انجریز مسائل کا شکار ہے۔اسٹار پیسر ٹرینٹ بولٹ اور ہنری نکلوس کی انجریز کی وجہ سے شرکت مشکوک ہے۔مچل بریکویل کو کور کے طور پر15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے آئوٹ،ملتان میزبان
ادھر انگلینڈ میں ایک اور عجب بات ہوئی ہے کہ ان فٹ کھلاڑی اولی رابنسن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس کے بعد اب تو انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔انگلش ٹیسٹ اسکواڈ میں جونی بیئرسٹو نمبر 5 پر بیٹنگ کے لئے فائنل ہیں۔وہ 2 ماہ تک آئی پی ایل کھیلتے رہے ہیں،اس کے باوجود وہ اب ٹیسٹ میچ میں دکھائی دیں گے۔
سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالہ سے تاریخیں بدلنے کی تجویز کی ہے۔27 کی بجائے 24 اگست کہا ہے لیکن تاحال یہ کلیئرنس نہیں ہوسکی ہے کہ وہ میزبانی کے لئے تیار ہے یا نہیں،البتہ اس نے بھارت میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی جے شاہ سے کہا ہے کہ ایونٹ کسی اور مقام پر کروایا جائے۔
ادھر لارڈز کو پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 20 ہزار خالی سیٹوں کا سامنا ہے۔لارڈز کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان خصوصی طور پر وقف کردہ کوئینز پلاٹینم جوبلی ٹیسٹ کے لیے ہزاروں خالی نشستوں کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔باآرمی آرمی کے شائقین نے سستی فروخت کے لیے زندگی کے بحران کے درمیان قیمتوں کو £160 تک کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کے لئے 160 سے 136 پائونڈز ٹکٹ رکھی۔100 پائونڈز سے اوپر کی ٹکٹ کرکٹ فینز کے لئے مشکل ہورہی ہے۔پہلے دن سے چوتھے روز تک مختلف تعداد میں 20 ہزار کے قریب ٹکٹیں پیر کی شام تک دستیاب ہیں۔
انگلش کپتان بین سٹوکس اور نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے دور کاآغاز پریشان کن ہوگا۔