لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
لارڈز کی دنیا شاہانہ ہے،نام جو ایسا ہے۔اوپر سے جوئے روٹ نے بھی شاہی انداز اختیار کیا۔نتیجہ میں انہوں نے چوتھے روز میدان میں آنے والے تماشائیوں کے ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ کروادیئے۔یوں میزبان ملک کے فینز دہری خوشی لئے واپس لوٹے۔ایک تو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کا مزا۔دوسرا مفت میچ دیکھنے اور اکائونٹ میں آئی رقم کا نشہ۔
لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے حوالہ سے قانون موجود ہے کہ اگر دن میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہو تو دن بھر کا ٹکٹ ریفنڈ ہوجاتا ہے۔30 سے کم اوورز کے کھیل میں 50 فیصد رقم واپس آجاتی ہے۔
اتوار کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ کا نتیجہ تو کرک اگین شائع کرچکا ہے،یہاں اب ایک اور دلچسپ پہلو ہے۔وہ ہے جوئے روٹ کا اپنے ہی بورڈ کے خلاف ایکشن میں آنا،فینز کی جیبیں بھر دیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ مفت میں فیصلہ کن دن بھی دکھادیا۔
جوئے روٹ اگر ایک اوور اور رک جاتے تو شائقین کا فائدہ نہ ہوتا لیکن انہوں نے بھی لگتا ہے کہ جیسے یہ سوچ رکھا تھا کہ اس سے قبل ہی 277 رنزکا ہدف حاصل کرنا ہے۔
لارڈز کی ڈرامہ بازی بند،کیویز مایوس،انگلینڈ جیت گیا
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے مکمل نتیجہ کے لئے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔