| | | |

لارڈز کی ڈرامہ بازی بند،کیویز مایوس،انگلینڈ جیت گیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

لارڈز نے ڈرامہ بازی بند کردی۔نیوزی لینڈ کو شدید مایوسی،انگلینڈ نے رواں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چوتھے روز کی صبح 5 وکٹ سے جیت کر اہم کامیابی اپنے نام کی ہے۔سیریزکی برتری اہم ہے تو نئے کپتان بین سٹوکس کی اپنی شروعات میں یہ پہلی فتح بھی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کی واپسی،اب کیویزکو آخری ڈرامہ کا انتظار

لارڈز ٹیسٹ جوکہ کھیل کے 3 روز تک ڈرامے میں پیش پیش رہا،کبھی کیویز تو کبھی انھلش کھلاڑی حاوی رہے۔ایسا کم وبیش 8 بار ہوا ،آخر کار معاملہ کیویز کے دبوچے جانے پر ہی تمام ہوا ہے۔جوئے روٹ نے اتوار کو اپنی شاندار سنچری بھی مکمل کی۔وہ 115 پر ناقابل شکست لوٹے۔ان کے ساتھ بین فوکس  32 پر ناقابل شکست آئے۔انگلینڈ نے277 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 279 رنزکے ساتھ مکمل کردیا۔

اس میچ کی پہلی اننگ میں کیوی ٹیم 132،انگلش ٹیم 141 اور کیوی ٹیم دوسری اننگ میں 285 رنزپر تمام ہوئی تھی۔

اس اننگ کے دوران جوئےروٹ نے اپنے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کرلئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *