| | |

لارڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کی واپسی،اب کیویزکو آخری ڈرامہ کا انتظار

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کی لارڈز ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں انتہائی نامساعد حالات میں واپسی،پہلے ٹیسٹ پر گرپ بنالی،اب کیویز کے پر کترنے کے ساتھ اسے ذبح کرنےکے لئے فیورٹ ہوگیا ہے۔کھیل کے آخری سیشن میں اس نے لارڈز کو رام رکھا۔نیوزی لینڈ کے بائولرز کسی بڑی مدد کے خواہاں رہے لیکن وہی بات کہ ٹیسٹ کرکٹ کے حقیقی حسن نے اسے جکڑلیا۔

لارڈز میں تیسرے روز تیسرا ڈرامہ،انگلینڈ کی واپسی،277 رنزکی ضرورت

لارڈز ٹیسٹ کے ڈرامائی سین جاری ہیں۔نیوزی لینڈ پہلے 132 پر آئوٹ ہوا۔ڈرامہ تھا۔انگلینڈ نے اس کے جواب میں 59 رنزکا اچھا آغاز دے کربتایا کہ مزید کوئی ڈرامہ نہیں ہوگا لیکن پھر 116 تک 7 وکٹیں اور اگلے روز 141 پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔یہ دوسرا بڑا ڈرامہ تھا۔پھر کیویز کی دوسری اننگ کی ابتدائی 4 وکٹیں پھر جلد گریں کہ ایک بڑے ڈرامہ نے سب کو حیران کردیا۔کیویز نے 5 ویں وکٹ پر اسکور کو 251 تک پہنچا کر میچ بچالیا،جیتنے کی پوزیشن میں بھی آگئی۔یہ سکتہ والا ڈرامہ تھا۔

لارڈز انگلینڈ کے پائوں سے نکلنے لگا،اننگ تمام

آج ہفتہ کو کھیل کا تیسرا روز بھی 3 ڈرامے لایا،پہلے کیوی اننگ 251 رنز 4 وکٹ سے 285 پر تمام ہوگئی۔ڈیرل مچل کے 108 رنز قیمتی تھے توٹام بلنڈل کے 96 رنز بڑی مدد تھے لیکن میتھیو پوٹس کی اننگ میں 3 اور میچ میں صرف 68 رنزکے عوض 7 وکٹیں باکمال تھیں۔انگلینڈ کو 277 رنزکا ہدف ملا تھا۔

میزبان ٹیم نے مشن شروع کیا تو31 رنزکے آغاز کے ساتھ مقابل آنے والی انگلش ٹیم 69 پر 4 وکٹیں کھوچکی تھی۔پہلے کیوی بیٹنگ لائن کا فیل ہونا،پھر انگلینڈ کی 4 وکٹیں گرجانا بڑا ڈرامہ تھا،اب کیویز جیت کے قریب تھے کہ ایسے میں جوئے روٹ اور موجودہ کپتان بین سٹوکس چٹان بن گئے۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر 90 رنز کا اضافہ کرکے مجموعہ 159 تک پہنچادیا۔یوں وہ 277 کے قریب تو آگئے لیکن کیویز مطمئن تھے کہ انہوں نے 54 رنزبنانے والے بین سٹوکس کی چٹان کھسکا دی تھی۔

دن کے 15 اوورز کاممکنہ کھیل باقی تھا،یہاں کیویز کی جیسے امیدیں ٹوٹیں،ڈرامائی تھیں،انگلینڈ نے جیسے فائٹ بیک کی،کمال تھی۔جس وقت امپائرز نے دن ختم ہونے کی کال دی تو انگلش ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر216 ہوچکا تھا۔فتح صرف 61 رنزکی دوری پر ہے۔سابق کپتان جوئے روٹ شاندار 77 اسکور پر کھیل رہے ہیں۔ان کے ساتھ48 بالز پر صرف 9 رنزکے ساتھ کامیاب مزاحمت کرنے والے بین فوکس موجود ہیں۔

کیل جیمیسن 59 رنز دے کر 4 اور میچ میں اب تک6 وکٹ لے چکے ہیں،وہ اتوار کو کسی آخری ڈرامہ کے منتظر ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *