لاہور،کرک اگین رپورٹ
لاہور ٹیسٹ یوم پاکستان میں رنگا گیا،آسٹریلین بھی شریک۔ایک جانب اسلام ااسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالہ سے شاندار تقریب جاری ہے تو دوسری جانب لاہور میں پاکستان اورآسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بیٹرز نے پہلا گھنٹہ اپنے نام کرلیا ہے،39 اسکور کے اضافہ کے ساتھ مجموعی ٹوٹل 1 وکٹ پر 129 ہوگیا ہے۔اظہر علی نے ہاف سنچری مکمل کرلی تھی،جب کہ آسٹریلین ٹیم وکٹ کے لئے سرتوڑ کوششوں میں تھی۔
پی سی بی کا یوم پاکستان پر بڑا اعلان،آسٹریلیا بھی شامل
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی نے بھی یوم پاکستان منایا۔کمنٹیٹرز،کرکٹ فینز،پاکستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔دن کے کھیل سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھاگیا۔آسٹریلیا کے پلیئرز بھی شریک ہوئے۔کپتان پیٹ کمنز اور پاکستانی نژاد آسٹریلین کھلاڑی عثمان خواجہ بھی شریک تھے۔اس دوران پی سی بی کی جانب سے پرچموں کی بہاریں تھیں۔
کمنٹری پینل میں شامل وقار یونس نے بھی قومی نغمہ گایا۔ساتھی کمنٹیٹرز بہت خوش ہوئے۔ساتھ میں سب نے قومی لباس پہن رکھے تھے۔