لندن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان سمیت کئی کرکٹرز نسل پرستانہ الزامات میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے 7 کرکٹرزوآفیشلز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
بھارت کا نیا کپتان نامزد۔،شاہین کیوں عمران خان سے ملے،انگلینڈ پر پھر جرمانہ
یہ معاملہ یارک شائر کائونٹی کے حوالہ سے ہے،سابق کائونٹی کرکٹر عظیم رفیق کے لگائے گئے الزامات پر یہ بڑا ایکشن ہے۔اس سے قبل کائونٹی،اس کے آفیشلز پر الزامات ثابت ہوچکے ہیں،کائونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سمیت متعدد سزائوں کا سامنا کرچکی ہے۔پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالہ سے اسے کلیئرنس ملی۔
ای سی بی نے اب واضح کیا ہے کہ مائیکل وان سمیت 7 کھلاڑی نسل پرستانہ الزامات پر ہائی فورم ای سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے رو برو پیش ہوکر جواب دیں۔یہ نوٹس ستمبر اور اکتوبر 2022 کا ہے۔