| | | | | | |

بھارت کا نیا کپتان نامزد۔،شاہین کیوں عمران خان سے ملے،انگلینڈ پر پھر جرمانہ

کرک اگین رپورٹ

ملکی سیاسی حالات میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ایم نیوز سامنے آئی ہے کہ ان کی پشاور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے،اس میں کیا بات ہوئی ،وہ کہیں 100 فیصد رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ اہم ہے۔اس کے اثرات اگلے چند روز میں آنے والے ہیں۔

ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور جرمانہ ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوران سلو اوور ریٹ پر 2 پوائنٹس کا جرمانہ ہوا ہے،یہی نہیں پلیئرزکی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد ہوگیا ہے،اس طرح جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس کے اب تک 10 پوائنٹس کٹ چکے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر انگلینڈ کے 12ویں کھلاڑی

بھارت نے اپنا ایک اور نیا کپتان لانچ کردیا ہے،ہردک پانڈیا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں،وہ اس ماہ کے آخر میں آئرلینڈ میں 2 ٹی 20 میچزمیں بھارت کی کپتانی کررہے ہیں۔بھونشور کمار ان کے نائب ہونگے۔اس میں بھارت کے تمام نئے کھلاڑی شامل ہیں۔بنیادی پلیئرز بھارت کی اس ٹیم کا حصہ ہونگے جہاں بھارتی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *