لندن،کرک اگین رپورٹ
File Photo by pcb
محمد رضوان کا گولڈن اعزاز،وژڈن نے بہترین ٹی 20 پلیئر منتخب کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز کھلاڑی محمد رضوان نے دنیا بھر کے بہترین کرکٹ ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا ہے۔معروف ادارے وژڈن نے انہیں سال کا بہترین ٹی 20 پلیئر منتخب کرلیا ہے۔پاکستانی وکٹ کیپر نے سال بھر کے ٹی 20 میچزمیں 2036 اسکور کئے تھے جو ایک الگ ریکارڈ ہے۔
کپتان کے سوشل میڈیا پر چھکوں پر چھکے،منفرد ریکارڈ،دلچسپ جملے
رضوان کو یہ اعزاز 2022 کے ایڈیشن میں ملا ہے،ان سمیت 5 پلیئرز کا انتخاب ہوا ہے۔
لارڈز میں ڈیبیو پر ڈبل سنچری نے ڈیون کونوے کو وزڈن کے سال کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بننے میں مدد دی۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا سنسنی خیز آغاز کیا اور جمعرات کو جسپریت بمراہ، اولی رابنسن، روہت شرما اور ڈین وین نیکرک کے ساتھ ان کا نام لیا گیا۔
انگلینڈ کے مستعفی ہونے والے کپتان جوئے روٹ کو سال 2021 کا لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔انہوں نے 15 ٹیسٹ میں 61 کی اوسط سے 1708 اسکور کئے۔