| | | | |

کپتان کے سوشل میڈیا پر چھکوں پر چھکے،منفرد ریکارڈ،دلچسپ جملے

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

کپتان کے سوشل میڈیا پر چھکوں پر چھکے،منفرد ریکارڈ،دلچسپ جملے۔کپتان کا سوشل میڈیا پر بڑا چھکا،ٹوئٹر سپیس پر 1لاکھ ،65 ہزار سے زائد افراد نے بیک وقت سیشن جوائن کیا ہے،اس کے علاوہ لاکھوں افراد نے سوشل میڈیا،یوٹیوب اور نیشنل میڈیا پر لائیو انہیں دیکھا اور سنا ہے۔عمران خان نے اپنی بات چیت میں کرکٹ کا متعدد بار حوالہ دیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کے لئے عمران خان کا نیا دعویٰ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق کپتان عمران خان نے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔انہوں نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں ٹیم میں آیا تو اس وقت کی ہماری کرکٹ ٹیم ذہنی طور پر غلام تھی کہ انگریزوں سے جیتا نہیں جاسکتا۔میں نے یہ سوچ بدلی،آج پاکستان کا مقدمہ بھی اسی حوالہ سے ہے،یہاں بیرونی سازش کے ساتھ اندر کے میر جعفرز نے حکومت تبدیل کی۔انہوں نے متعدد اہم جملے بولے،ایک جملہ یہ بھی تھا کہ ادارے خراب نہیں ہوتے،وہاں موجود ایک فرد خراب ہوتا ہے،اس لئے اداروں کو برا بھلا نہیں کہنا بلکہ پاک فوج کی سپورٹ کرنی ہے،یہ فوج نہ ہوتی تو ملک 3 ٹکڑے ہوچکا ہوتا۔یہی بات انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بارے میں کی،ایسی ہی بات عدلیہ کے اوپر بھی اٹھائی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ریکارڈ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے،دنیا بھر سے لوگ سیشن میں جوائننگ دے گئے۔یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف کو این آر ملا تو عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

عمران خان کے اس سیشن کو دنیا بھر سے بچوں،بڑوں ،خواتین اور بزرگوں نے سنا،سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *