| | |

ایک اور سیریز،ایک اور ناکامی،کیویز نے پکڑکرجکڑڈالا

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

ایک اور سیریز،ایک اور ناکامی،کیویز نے پکڑکرجکڑڈالا۔ویسٹ انڈیز ایک اور سیریز ہارگیا۔پاکستان کے دورے میں ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد سے اب تک یہ اس کی مسلسل چھٹی سیریز کی شکست ہے۔کنگسٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اسے  90 رنز کی بڑی اور عبرتناک ناکامی ہوئی ہے۔

کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے میچ سے 25 سے26 زائد اسکور 215 رنزبنائے۔اس کے صرف5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔گلین فلپس نے 41 بالز پر 76 رنزکی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ڈیرل مچل نے صرف 20 بالز پر 48 اسکور کئتے۔اوبیڈ میک کوئے 40 رنز کے عوض 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں تھے۔

نیوزی لینڈ سے بھی ویسٹ انڈیز کو شکست

جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19 پر 4 وکٹ کھونے کے بعد نہ سنبھل سکی۔125 رنز 9 وکٹ پر اننگ تمام ہوئی۔رومین پاول 21 اور روماریو شیفرڈ 18 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورربنے۔مچل سینٹنر اور مچل بریسویل نے 15،15 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔ٹاپ کے 4 پلیئرز 7 سے زائد انفرادی اسکور نہ کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *