برسٹل،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی کے ٹی 20 بلاسٹ میں محمد رضوان کی مسلسل دوسری نصف سنچری،ٹیم پھر بھی ناکام۔ محمد رضوان کی مسلسل دوسری ففٹی پر ٹیم نے پانی پھیردیا۔،پاکستانی رائٹ ہینڈ بیٹر نے بہر حال اپنی اننگ سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔
برسٹل میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں گلوسٹر شائر نے 7 وکٹ پر 193 اسکور کرڈالے۔جیمز بارکے کی 45 بالز پر 70 کی اننگ قابل ذکر رہی۔
رضوان کا نیا اعزاز،لبوشین کا بڑا ایوارڈ،مستفیض کی دھماکا خیز واپسی
جواب میں سسیکس نے محمد رضوان اورلک رائٹ کی مدد سے 52 رنزکا اچھا آغاز لیا،لک رائٹ کےآئوٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹرنے جوش فلپ کے ساتھ اسکور 128 تک پہنچادیا۔یہاں 30 بالز پر 65 اسکور کی ضرورت تھی جو مشکل بھی نہیں تھے کیونکہ سیٹ بیٹرز کے ساتھ 9 وکٹیں ہاتھوں میں تھیں۔
محمد رضوان 16 ویں اوور کی پہلی بال پر 58 اسکور کرکے کیا آئوٹ ہوئے کہ اس کے بعد کپتان روی بوپارا سمیت پوری ٹیم لیٹ گئی،آخری 5 اوورز میں صرف 24 اسکور کرسکی۔6 وکٹیں گنواسیں،اننگ کا اختتام 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 152 رنز پر ہوا۔یوں سسیکس 41 رنز سے ہارگئی۔رضوان کی ففٹی پر ٹیم نے پانی پھیردیا۔انہوں نے43 بالز کھیلیں۔4 چوکے اور2 چھکے لگائے۔پہلے میچ میں رضوان نے 81 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔