ڈربی،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کے ایکشن پر شاہین آفریدی کی ریٹائرمنٹ لینے کی دھمکی۔پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کی جانب سے بائولنگ کئے جانے پر ساتھی کھلاڑی اور نمبر ون پیسر شاہین شاہ آفریدی نے شکوہ کردیا ہے۔شکوہ کا انداز جیسا بھی ہو لیکن ریٹائرمنٹ لینے کی بات تک کردی ہے۔
وکٹ کیپنگ کے بغیر بھی رضوان کا ایک ہاتھ سے کیچ،ساتھ میں بائولر بھی بن گئے
واقعہ بڑا دلچسپ ہے۔کرک اگین پہلے ہی رپورٹ کرچکا ہے کہ انگلش کائونٹی کے چوتھے رائونڈ کے میچ کے چوتھے وآخری روز محمد رضوان 2 مختلف روپ مین انٹرنیشنل کرکٹ میڈیا کی زینت بنے،یہ دونوں روپ ایسے تھے کہ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ وژڈن میں بھی نمایاں جگہ بناگئے۔
سب کو علم ہے کہ رضوان وکٹ کیپر ہیں۔کائونٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔3 میچزمیں کچھ نہ کرسکے تھے،آخری اننگ میں انہوں نے 79 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔اس دوران بھارتی بیٹر چتشور پجارا کے ساتھ بننے والی ان کی 154 رنزکی شراکت نمایاں ہوئی،پھر آخری روز وہ بطور فلیڈر ایک مشکل ترین کیچ پکڑ گئے۔پہلی سلپ میں کھڑے رضوان نے اپنے پیچھے کی جانب ڈائیو لگاکر سنگل ہاتھ سے کیچ پکڑا تو سب کہہ اٹھے کہ اس کے لئے گلوز کی ضرورت بھی ختم ہوگئی ہے۔پھر دن کے اختتامی لمحات میں وہ بائولر بن گئے،انہوں نے میڈیم پیسر کی حیثیت سے اچھے 2 اوورز کئےان کا اس وقت سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔
اسی چرچے میں پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہوگئے ہیں،جنہوں نے اسی کائونٹی کےچوتھے رائونڈ میں لارڈز میں اپنی ٹیم کے لئے دونوں اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔
ٹوئٹر پر شاہین شاہ کو کسی نے ٹیگ کرکےلکھا ہے کہ آپ کے لئے کچھ پریشانی کے مسائل ہوسکتے ہیں،اس لئے کہ محمد رضوان بائولر بن گئے ہیں اور انہوں نے بال پکڑ لی ہے۔
جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ
رضی بھائی!کیا اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟یہ آپ کیا کررہے ہیں؟کچھ ہمارے لئے بھی چھوڑدیں۔شاہین شاہ آفریدی کے ان کمنٹسن پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔