| | | |

وکٹ کیپنگ کے بغیر بھی رضوان کا ایک ہاتھ سے کیچ،ساتھ میں بائولر بھی بن گئے

ہوو،کرک اگین رپورٹ

وکٹ کیپنگ کے بغیر بھی رضوان کا ایک ہاتھ سے کیچ،دھوم مچ گئی۔ساتھ میں وہ بائولر بھی بن گئے۔کائونٹی میچ نے نے دونوں نظارے کروادیئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو خبروں میں رہنے کا فن بھی آتا ہے،ساتھ میں اپنی پرفارمنس کے ساتھ وہ مزید بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔اب عام طور پر وہ وکٹ کیپر ہیں لیکن  اتوار کو انہوں نے بغیر گلوز پکڑے ہی ایک کیچ پکڑ کر اپنے اچھے فیلڈر ہونے کا ثبوت دے دیاہے۔

رضوان نے پاکستان اور بھارت کو ملادیا،سنچری سے قبل آئوٹ

ہوو میں کھیلا گیا ڈرہم اور سسیکس کائونٹی کا میچ ڈرا ہی رہا لیکن کھیل ختم ہونے سے قبل اننگ کے 103 ویں اوور میں رضوان نے کلاس دکھائی۔وہ پہلی سلپ میں تھے،رضوان کی ٹیم سسیکس کے کھلاڑی راولنز نے بال کی۔ڈرہم کے بیٹر جو کہ کپتان بھی ہیں،سکاٹ ہورتھک نے شاٹ کھیلا،بال ان کے گلوز کو لگتی سلپ میں کھڑے رضوان کے اوپر سے پیچھے جانے لگی،پاکستانی بیٹر نےبال پر نگاہ رکھی اور پچھلی سائیڈ پر شاندار ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا،یہ کیچ لمحات میں سوشل میڈیا پر چھاگیا ہے۔

میچ ختم ہونے سے چند اوورز قبل سسیکس کپتان نے رضوان کو بائولنگ کے لئے بلالیا۔دنیائے کرکٹ نے ہمیشہ فیلڈ میں بطور وکٹ کیپر دیکھے جانے والے رضوان کو بطور بائولر دیکھا،رضوان نے 2 اوورز کئے۔تیز پیس سے انہوں نے بالز کیں،ایک بال پر بیٹر آئوٹ ہوتے بال بال بچے۔رضوان نے 2 اوورز میں 5 رنز دیئے۔میچ ڈرا پر ختم ہوا۔رضوان بائولر بھی بن گئے۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 79 رنزکی بھی اننگ کھیلی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *