| | | | | | | |

میڈیا نمائندوں،فینز،پی سی بی حکام کیلئے بھارتی ویزےنہ آئے،آئی سی سی کو پھر خط،ذرا سوچ کے جیو

لاہور،دبئی،کرک اگین رپورٹ

میڈیا نمائندوں،فینز،پی سی بی حکام کیلئے بھارتی ویزےنہ آئے،آئی سی سی کو پھر خط،ذرا سوچ کے جیو۔کرکٹ کی تازہ  ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو ایک اور خط۔ویزا پالیسی پر شدید پریشانی۔ملک کے مقتدر صحافیوں سمیت ٹکٹ خرید کرنے والوں میں سے کسی سنگل آدمی کو ویزا جاری نہیں ہوا۔کرک اگین ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ایمبیسی نے تاحال پاسپورٹ وصولی شروع نہیں کی ہے۔ورلڈکپ آغاز میں 5 روز  باقی ہیں۔ادھر وارم اپ میچز ختم ہونے والے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کے حوالہ سے یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اب باقاعدہ خط لکھا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر اپنی ےشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بہت سے پی سی بی حکام بھی بھارت جانے کے خواہش مند ہیں لیکن ویزا پالیسی پر انتظار کررہے ہیں۔

ورلڈکپ،پاکستان کے پہلے پلان کو جھٹکا،ویزامسائل کے سبب دبئی کا وارم اپ وزٹ منسوخ

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم،آئی سی سی امپائرز میں شامل اراکین اور کمنٹری ٹیم کے پینل کے شرکا کو قسطوں میں ویزے جاری ہوئے تھے۔اس میں بھی اتنی تاخیر تھی کہ پی سی بی کو خط  لکھنا پڑا تھا۔خط  کا لکھا جانا دراصل شکایت ہے لیکن شکایت پاکستان کو ہی کیوں درپیش ہے۔آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور پاکستان بھکاریوں کی طرھ شکایت پر شکایت کرنے پر مجبور ہے۔ایسا کیوں ہے۔اس کے لئے آج کرک اگین کے صفحات سے یہ جملہ ہے  کہ

 ذرا سوچ کے جیو ورنہ۔۔۔۔۔۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *