| | | | | | |

ون ڈے سیریز،پاکستان بلیک کیپس کے خلاف 20 برس سے ہوم سیریز میں کیسے ناکام

عمران عثمانی

ون ڈے سیریز،پاکستان بلیک کیپس کے خلاف 20 برس سے ہوم سیریز میں کیسے ناکام۔یہ ستمبر 2021 کی بات ہے جب نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ چکی تھی اور تاریخی ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہونا تھا،اس میچ کی  صبح راولپنڈی میں ایک ڈرامہ ہوا اور کیوی ٹیم سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگ گئی۔بعد میں  ثابت ہوا کہ یہ ایک سیاسی مداخلت تھی۔آج پاکستان میں حکومت وہ نہیں ہے تو میچز جاری ہیں۔کیوی ٹیم نے 2003 کے بعد پاکستان میں جو ون  ڈے سیریز کھیلنی تھی،وہ مزید تاخیر کا شکار ہوکر اب 2023 میں ہورہی ہے۔

اسے عمران خان کی طرح بیٹ اٹھائے آتے دیکھا تو یقین ہوامیچ بچ جائے گا،نسیم شاہ کا انکشاف

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اب تک کے ایک روزہ میچز کی تاریخ دیکھی جائے تو گرین کیپس کو بلیک کیپس پر بر تری ہے۔107 ون ڈے میچزمیں سے پاکستان 55 اور نیوزی لینڈ 48 میں فتحیاب ہوا۔ایک میچ ٹائی ہوا۔3 کا کوئی نتیجہ بھی نہیں نکلا۔کیوی ٹیم کا پاکستان میں ایک روزہ ریکارڈ پہلے ہی خراب ہے۔اب تک اس نے20 ون ڈے میچزپاکستان کے خلاف کھیلے ہیں۔صرف 3 میں اسے فتح ملی جب کہ 17میں ناکامی اس کا مقدر بنی ہے۔ایک اور دلچسپ بات بھی ہے۔پاکستانی سر زمین پر کیویز کی 3 کامیابیاں پاکستان کے خلاف ہیں۔ ایک فتح یو اے ای کے خلاف ورلڈ کپ میں تھی۔ایک ناکامی جنوبی افریقا کے خلاف ہوئی۔اس حساب سے یہاں 22 میچز ہوئے۔18 ناکامیاں،4 کامیابی ہیں۔

پاکستان کا اپنی سرزمین کا ریکارڈ

نیوزی لینڈ پاکستان کو پاکستان میں16 اکتوبر 1976 کو ہراچکا ہے۔یہ پاکستانی سر زمین پر دونوں ممالک کا پہلا میچ تھا جو سیالکوٹ میں کھیلا گیا۔اگلی کامیابی اس نے 2 دسمبر 1984 کو اسی سیالکوٹ میں اپنے نام کی۔پھر پاکستان کے خلاف 8دسمبر 1996 کو کراچی میں جیتا تھا۔ کیویز نے آخری ون ڈے میچ راولپنڈی میں 7 دسمبر 2003 کو کھیلا تھا۔یہ 17 ایک روزہ میچز بنتے ہیں۔کیویزمیزبان پاکستان کے خلاف صرف 3میچز جیتے ہیں جب کہ 17 میں اسے ناکامی ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کی پاکستان کی سیریز

دونوں ممالک کے مابین پاکستان میں جو 6 سیریز ہوئی ہیں۔ان میں پاکستان نے 5 جیتی ہیں۔کیویز 1976 میں ایک میچ جیت کر سیریز لے گئے تھے۔اس کے بعد ناکامی ان کا مقدر بنی۔اس اعتبار سے بابر اعظم الیون کے لئے یہ ریکارڈ قائم رکھنا بھی نہایت ہی ضروری ہے۔کیویز ویسے بھی کمزور ہیں۔اکثر نئے کھلاڑی ہیں۔گرین کیپس کو بلیک کیپس کے خلاف ویسے بھی ایک ریکارڈ بنانے کا موقع ملے گا۔

پاکستان اپنی ہوم سیریز میں 20 برس سے کیسے ناکام

ایک اور دلچسپ بات بھی ہے ۔2003کے بعد کیویز نے پاکستان کے خلاف کبھی باہمی سیریز یہاں نہیں کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو مرکز بنالیا۔ویسے وہاں ان کا ریکارڈ کچھ بہتر ہے۔اس سے قبل اور اس کے بعد کے تمام 20 میچز میں سے کیویز نے پاکستان کے خلاف 6 جیتے ہیں۔14میں مار کھائی ہے۔نیوزی لینڈ نے ایک اعزاز رکھا ہے کہ اس نے پاکستان کو وہاں باہمی سیریز پر ہاتھ صاف کرنے نہیں دیا۔2009 اور 2014 کی دونوں سیریز میں بلیک کیپس فارح رہے۔2018کی آخری سیریز ڈرا رہی۔کہنے کو یہ پاکستان کی ہوم سیریز تھیں،۔ایک اعتبار سے پاکستان 20 برس بعد اپنی ہوم سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف جیتے گا،اگر جیتا تو۔

پاک نیوزی لینڈ ایک روزہ سیریز کا شیڈول

پہلا ون ڈے،9 جنوری

دوسرا ون ڈے،11 جنوری

تیسرا ون ڈے،13 جنوری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *