| | | | |

مشن ورلڈکپ،کوالیفائر سپرسکس میں سری لنکا کے 14 طبق روشن،ڈچ ٹیم کیخلاف بد تر آغاز

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

مشن ورلڈکپ،کوالیفائر سپرسکس میں سری لنکا کے 14 طبق روشن،ڈچ ٹیم کیخلاف بد تر آغاز۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میں سابق ورلڈچیمپئن سری لنکا کو بڑا جھٹکا۔سپر سکس کے اہم ترین شو میں ابتدائی حصہ نیدرلینڈزنے جیت لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں شکست دینے والی ڈچ ٹیم اگر ایسی ہی کھیلی تو آج ایک اور تاریخ رقم ہوسکتی ہے۔ساتھ میں ویسٹ انڈیز کیلئے کچھ امیدیں روشن ہونگی۔

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،زمبابوے بال بال محفوظ،ایک اور جیت،ویسٹ انڈیزکیلئے مزید اندھیرا

بلاوایومیں جاری میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ گلے پڑرہا ہے۔اب تک 20 اوورز کے کھیل میں اس کی آدھی ٹیم باہر ہوگئی ہے۔جب 5 ویں وکٹ گری تو اسکور صرف 67 ہی تھا۔نشانکا صفر،کرونا رتنے 33۔کوشال مینڈس 10،سمارا ویرا ایک اور اسالنکا 2 بناسکے۔

ڈچ ٹیم کی جانب سےلوگان وین بیک نے19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس وقت سری لنکا 23 اوورز میں 5 وکٹ پر 89 رنزبناچکا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *